[Nauha] Sataya giya Sakina s.a. KO | ZAIN ABBAS SHAH MUHARRAM 2020/1442 | Urdu
Description:
Nauha] Sataya giya Sakina s.a. KO
ZAIN ABBAS SHAH | MUHARRAM|2020|1442
پدر کے بعد ستایا گیا...
Read...
Description:
Nauha] Sataya giya Sakina s.a. KO
ZAIN ABBAS SHAH | MUHARRAM|2020|1442
پدر کے بعد ستایا گیا سکینہؑ کو
قدم قدم پہ رلایا گیا سکینہؑ کو
ھیں شانے زینبؑ و کلثومؑ کے رسن بستہ
اُسی رسن میں سکینہؑ کا بھی گلا ھے بندھا
اسیرِ ایسا بنایا گیا سکینہؑ کو
سکینہؑ شام کا دربار بھول جائیگی
بس ایک بات ھمیشہ اُسے رُلائیگی
کنیز کہکے بلایا گیا سکینہؑ کو
ستمگروں نے گزارا ھے اسطرح سے سفر
دکھا دکھاکے بہاتے رھے وہ پانی مگر
نا ایک بوند پلایا گیا سکینہؑ کو
بچھڑ کے باپ سے معصوم نے سہا کیا کیا
لگے طمانچے گوھر چھن گئے جلا کُرتا
یتیمی کیا ھے بتایا گیا سکینہؑ کو
کوئی تو دیکھے سکینہؑ کا حال کیسا ھے
یہ چار سال کی بچی ھے یا ضعیفہ ھے
نا جانے کتنا ستایا گیا سکینہؑ کو
کریں توکیاکریں زنجیرمیں ھیں جکڑےھوئے
بہن کو دیکھکے سجادؑ صرف روتے رھے
جو تازیانہ لگایا گیا سکینہؑ کو
دعائیں کرتے ھیں زیشان و زین رو روکر
کبھی یہ وقت نا آئے کسی بھی بیٹی پر
سرِ حسینؑ دکھایا گیا سکینہؑ کو
⏯️
Instagram .
syedzainabbasshah
Social Media:
Facebook:
https://www.facebook.com/SyedZainAbbasShahFans/
YouTube:
https://www.youtube.com/channel/UCzuy2g4VpYK_T-R4tr0Oa9w
Subscribe This Channel For More Videos Of Zain Abbas Shah