1:33
|
89:14
|
[Lecture] H.I. Abulfazl Bahauddini - Maad # 61 - [03] { Habt-e-Aamaal } - Urdu & Persian
[Lecture] H.I. Abulfazl Bahauddini - Maad # 62 - ۣٙ{ Habt-e-Aamaal } [03] حبطتِ اعمال
خدا کے لیے انجام دینے والے اور دنیاوی شہرت کے لیے...
[Lecture] H.I. Abulfazl Bahauddini - Maad # 62 - ۣٙ{ Habt-e-Aamaal } [03] حبطتِ اعمال
خدا کے لیے انجام دینے والے اور دنیاوی شہرت کے لیے انجام دینے والوں کے اعمال کے کیا نتائج ہوتے ہیں؟
More...
Description:

2:53
|
60:42
|
| Jashn e Wiladat Imam Ali Raza a.s | Shia kon? Imam Baqir ki Hadith I HIWM Syed Ali Murtaza zaidi I Karachi | 11 June 2022 - Urdu
شیعہ کون؟ امام باقر ع کی حدیث
سید علی مرتضی زیدی
پروردگار کا احسان ہے کہ اس نے دین کی محبت اور آئمہ کی محبت...
شیعہ کون؟ امام باقر ع کی حدیث
سید علی مرتضی زیدی
پروردگار کا احسان ہے کہ اس نے دین کی محبت اور آئمہ کی محبت سے نوازا ہے۔ آج کا مبارک اور نورانی دن ہے امام علی رضا کی ولادت کا دن ہے۔ امام کے القاب میں سے ایک لقب یا معین االضعفا و لفقرا ہے ہے جس کی معنی ہے ضعیفوں اور وطن سے دور لوگوں کی مدد کرنے والے ہیں۔
آج کا دن امام علی رضا سے عیدی حاصل کرنے کا دن ہے۔ ہم اس دنیا کے اندر چند دن رہیں گے اور کہیں جائیں گے یہ چند دن امتحان ہیں اس امتحان کو گذارنے کیلئے ہم کو اہلبیت کی مودت دے۔ ہم سے اللہ پاک نے کچھ امتحان چاہے تھے۔ ہم سے جو خدا نے چاہا ہم نے سمجھا کہ اس کا امتحان نہیں ہوگا اور جو خدا نے نہیں چاہا ہم نے سمجھا کہ اصل امتحان اس کا ہوگا۔
نھج البلاغہ سے سیکھتے ہوئے میں نے یہ عرض کیا تھا۔ امام ع نے فرمایا کہ جس کو خدا نے واجب قرار دیا تھا اسے تم نے تو ایسے کنارہ پر لگا دیا ہے جیسے وہ واجب ہی نہیں اور جس کو خدا نے واجب نہیں کیا تھا تم اسے ایسے لے کر بیٹھے ہو جیسے یہی واجب تھا۔
خدا نے کیا چاہا تھا کہ یہ واجب ہے اور ہم کس کو واجب سمجھتے ہیں؟
کوئی آدمی اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کس کو دے گا۔
انسان کسی کام میں مہارت کس طرح لیتا ہے؟۔ مجھے بولتے ہوئے پچیس برس ہوئے ہیں۔ جو بچپنے میں سنتے تھے اب وہ بچوں والے ہو گئے ہیں۔ کوئی اگر کس کام کو دس ہزار گھنٹے بجا لائے تو وہ اس میں ماہر ہوجاتا ہے۔ ایک کرکیٹر نے کہا کہ میں روزانہ300بالیں کھیلتا ہوں۔ جو محنت کرے گا وہ بن جائیگا۔
آپ زندگی کا اصل وقت کہاں لگا رہے ہو، اگر کوئی بچہ روزانہ 8 گھنۓ وڈیو گیم کھیلتا ہے تو اس نے اس کام کو واجب سمجھا ہوا ہے۔ ایک آدمی کو روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سوتا ہے۔ اگر کوئی زیادہ سو رہا ہے تو اس نے سونا واجب سمجھا ہوا ہے۔ دیہات میں ایک چائے کے کپ پر لوگ دو فلمیں دیکھتے ہیں اس کی زندگی میں یہ واجب ہے۔ اس کی قیمت وہ چیز ہے جس کو اس نے واجب سمجھا ہے جس بچے نے گیم کو واجب سمجھا ہے اس کی قیمت وڈیو گیم ہے۔ آپ تلاش کریں کہ آپ کی زندگی میں کیا واجب ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایک چیز کو واجب سمجھا جاتا ہے کمانے کو واجب سمجھا جاتا ہے اگر کوئی اچھا کما لے تو صحی اگر اچھا نہ کما سکے تو وہ صحی نہیں۔ معاشرے اور مساجد میں عزت اس کو ملتی ہے جو زیادہ کماتا ہے۔ ہم جس نماز کو واجب سمجھتے ہیں اس کی محفل میں بھی ہم واجب اس کو سمجھتے ہیں اور عزت اس کو دیتے ہیں جو زیادہ کماتا ہے۔ امام ع نے فرمایا کہ جس کو خدا نے واجب قرار دیا تھا اسے تم نے تو ایسے کنارہ پر لگا دیا ہے جیسے وہ واجب ہی نہیں اور جس کو خدا نے واجب نہیں کیا تھا تم اسے ایسے لے کر بیٹھے ہو جیسے یہی واجب تھا۔
خدا نے کمانا واجب نہیں کیا تھا۔ خدا نے حلال کمانا واجب کیا تھا یا رزق پہنچانے کا واعدہ کیا تھا۔ خدا نے کمانا واجب نہیں کیا ہے اس نے \"محنت کرنا\" واجب کیا ہے اور رزق کا ذمہ خود لیا ہے۔
ہم تم سے رزق کا سوال نہیں کر رہے رزق ہم دیں گے۔
جو کماتا اس کو عزت دیں گے۔ جو بچا کما کر نہیں لائے اس کو احترام کم دیتے ہیں۔ رزق کا واعدہ خدا پر ہے۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے حلال کمائیں۔ کمانا ذمیداری نہیں ہے محنت کرنا ذمیداری ہے۔
اللہ پاک نے کیا واجب کیا تھا۔ نماز، روزہ، حج واجب کیا تھا۔ جب میں فروع دین گنواتا ہوں تو حج تک بس کر لیتا ہوں ، زکوات اور خمس کی بات کروں گا تو آپ کا موڈ خراب ہوجائیگا۔ جہاد کی بات کی تو پھر ساری دنیا مخالف ہوجائیگی۔ ان سے زیادہ کچھ اور واجب ہے۔
میں طالبعلم رہا ۔ 17 برس میں طالبعلم رہا اب 55 برس کا ہوں اگر مجھ میں اور دوسرے میں فرق نہ ہو تو آپ پوچھ سکتے ہو تم نے وقت کہاں گذارا ؟
بچے اسکول میں جائیں گے۔ کچھ جابس میں کچھ کاروبار اور کچھ پرائیوٹ جاب کریں گے۔ ہمارے دوست بھی رشوت لیتے ہیں۔ فرق کیا ہے؟ اپنے آپ سے سوال کریں۔ ہم اہلبیت کے ماننے والے ہیں فرق کہاں ہونا چاہئے۔ ہم چند فرق بیان کریں گے۔
معصومیں سے پوچھا گیا کہ آپ کے ماننے والے کو کیسے پہچانیں انہوں نے کیا کہا ہے۔ میں نے ملک کے صدر سے رشتہ جورا وہ مانتا ہے یا نہیں مانتا۔ میں ہاتھ کھولتا ہوں اور روزہ پانچ منٹ دیر سے کھولتا ہوں یہ رشتہ انہوں نے دیا ہے؟ یا ہم نے بنایا ہے
آئمہ ہم کو کب اپنا مانتے ہیں۔ اگر ہم ایک دن گذاریں اور اہلبیت کی ایک روایت بھی نہیں پڑہی تو آپ نے زندگی کا ایک دن ضائع کیا۔ تم خزانے پر بیٹھے تھے اور کہا کہ میں فقیر ہوں میں فقیر ہوں مگر اس خزانے سے کچھ نہیں لیا۔ نوکریوں کیلئے پریشان ہیں۔ کیا ہم احمق ہیں؟ جو اہلبیت نے خزانہ دیا ہے اس کو ہم نے پڑہا ہے؟۔ ایک کتاب ہے جس کا نام ہے من لا یحضر الفقیہ جس کی معنی ہیں جب فقیہ نہ ہو۔ ہم نے کبھی پڑہی ہے۔
مولا علی ع نے 250 خطبے مدرسوں میں بیٹھ کر دیئے بلکہ یہ بازار، مسجد، میدان جنگ میں دیئے ہیں ۔ کیا مولا کی وہ گیدہرنگ سلیکٹیڈ تھی۔ دنیا کے علم پڑہنے کو تیار ہیں مگر نہیں پڑہ رہے تو ان کا علم۔ کاش دنیا میں ہی بہتر ہوجاتے وہ بھی نہیں بنائی؟ ہم دعویدار ہیں کہ ان کے ماننے والے ہیں۔
لإمام الباقر (عليه السلام):
🔰«كيف من انتحل قول الشيعة و أحبنا أهل البيت؟ فواللّہ ما شيعتنا إلا من اتّقى اللّہ و أطاعه، و ما كانوا يُعرفون يا جابر إلا بالتواضع والتخشّع والإنابة و كثرة ذكر اللّہ والصوم و الصلاة و البرّ بالوالدين وتعاهد الجيران من الفقراء و ذوي المسكنة والغارمين و الأيتام، وصدق الحديث وتلاوة القرآن وكفّ الألسن عن الناس الا من خير.» (السرائر ٣-٣٣٦)
🔹ای جابر!جو شخص شیعہ ہونے کا دعویدار ہے کیا اُس کیلئے کافی ہے کہ وہ صرف ہم اھلبیت علیھم السّلام کی محبّت کا دم بھرے؟! اللّہ کی قسم!ہمارا شیعہ نہیں ہو سکتا مگر وہ شخص جو الٰہی تقوا اختیار کرے اور اُس کی اطاعت کرے۔اے جابر!انہیں پہچانا نہیں جاتا مگر انکساری ،خشوع،امانت داری،ذکرالٰہی میں کثرت،روزہ،نماز،والدین کے ساتھ نیکی،پڑوسیوں فقیروں در ماندہ افراد قرضداروں اور یتتموں سے اچھا سلوک،سچی بات،قرآن کی تلاوت اور اپنی زبانوں کو صرف لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے کے علاوہ روکنے سے پہچانا جاتا ہے-
پیسہ کا تکبر دکھائیں گے؟ دنیا میں پاکیزہ چیزیں علم اور تقوی ہے اگر ان پر بھی تکبر دکھائے تو ذلیل ہے۔ پیسہ پست چیز ہے جو اس پر تکبر دکھائے وہ تو ذلیل پھر ذلیل ہے۔ دنیا میں پاکیزہ علم اور تقوی پر تکبر دکھائے تو اس کا مقام شیطان کے برابر ہے۔ دولت اور ذلیلوں کے درمیان شہرت پانے پر تکبر دکھائے تو اس کا مقام کیا ہے یہ تو گندی نالی کے کیڑے کے برابر ہے۔ ایمانداروں میں شہرت دکھائے۔
خوف خدا کیا ہےَ حج پر جائیں بدترین لوگ بھی ادہر توبہ کریں گے۔ منی کے میدان توبہ کرتے ہیں۔ بھائی جب تنھائی میں گناہ کرتے ہو خدا یاد آتا ہے کہ نہیں۔ کمزور کے سامنے کھڑے ہو کر گناہ نہ کرو۔ سب کے سامنے رہ کر پاکیزہ رہنا نہیں بلکہ اکیلے رہ کر پاکیزہ رہنا۔۔ کسی نے کہا کہ یہ چیز لو گے 100 کی ملے گی میں نے وہ چیز 95 کی لوں اور رسید بنوائوں 100 روہے کی۔ دوسرے کو 100 میں دی۔ میں نے 5 روپے پر اپنا دین بیچا ہے کیونکہ یہ وہ بات تھی جس کو خدا جانتا ہے اور میں نے اس پر بھروسہ کیا تھا مگر اس نے 5 روپے کا چونا لگانے کا موقع ملا تو اس نے 5 روپے کا چونا لگایا۔ ہم کہتے ہیں سیاستدان ذلیل ہیں۔ تم کو 5 روپے کھانے کا موقع ملا تھا تم نہیں چھوڑا تھا۔ ان کو کیوں گالیاں دے رہے ہو؟۔ عالم یہ ہے کہ مسجد کے کام کیلئے کسی کو 4 روپے دو تو بھول جائو۔ جب تک یہ پورا بل نہیں بنائےگا واپس نہیں آئیگا۔
اس کے بعد ہم کہیں کہ ہم کو خوف خدا ہے۔ کسی آدمی کی عزت میرے ہاتھ آجائے پھر دیکھنا۔ خوف خدا کسی کی عزت کو چھپانا ہوتا ہے یا اچھالنا ہوتا ہے۔ میں نے لوگوں کو دیکھا ہے تھوڑی رقم پر لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں۔
ضیاالحق کی معنی ہیں حق کی روشنی ہے، مگر ہمارے ملک میں یہ نام غلط بندے کیساتھ لگ گیا اب کوئی رکھے گا یہ نام؟ ہم نے زندگی میں صرف دو بار خدا سے سرگوشیوں میں بات کی ہے۔ کیا ہم تنھائی میں خدا سے کلام کرتے ہیں؟۔ لوگ کہتے ہیں ہمارے ہاں عالم اور کتاب نہیں ہیں۔ تم خدا سے کلام کرو تم کو کیا چاہئے؟ اکیلے میں بیٹھو اللہ سے کلام کرو۔ کیوں نہیں کرتے۔ دماغ میں اتنی اور چیزیں بھری ہیں کہ اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ خدا سے سجدے میں کلام کریں۔ ایک منٹ سجدہ میں گذرا تو دیکھیں۔ ہمارے دماغ میں بہت کچھ بھرا ہوا ہے کہ اس میں خدا نہیں آسکتا۔ لوگ سنتے سنتے بوڑہے ہوگئے تو پھر ہم نے ان کو کیا سکھایا؟
٭ذکر خدا اس کو کہتے ہیں کہ اگر میں کوئی کام کروں تو اللہ یاد آئے۔ ذکر کو انگریزی میں ریمائنڈر کہتے ہیں جس کی معنی ہیں یاد دلانا۔ اس کو بار بار یاد آئے کہ خدا ہے۔ ادہر ( مسجد میں ) اللہ یاد آے کمال ہے یا باہر اللہ یاد آئے کیا کمال ہے؟ یہ مہارت نہیں بلکہ باہر خدا یاد آتا یے؟۔ مسکین بندہ آپ کے پاس آیا۔ یاد آیا خدا کے کمزور پر رحم کرنا، رشتیداروں میں بھی طاقتور اور کمزور کون ہے یہ سب پیسے پر ہے۔ پہلے کہتے تھے کہ خاندان میں بڑا کون ہے۔ اب طاقتور کون ہے اس نے بول دیا تو اس کی چلے گی۔ طاقت کے بل پر احترام ملے تو یہ کمینے پن کا زمانہ ہے۔ دولت چوری سے آتی ہے۔ ہم دین کے نام پر بھی وہ سننا چاہتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں ہم ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں
والدین سے نیکی کرنا کوئی زمانہ تھا کہ لوگ دوسروں سے برائی کرتے تھے مگر والدین اور بیوی بچوں سے برائی نہیں کرتے تھے۔ اب وہ کیمنے پن کا زمانہ ہے کہ انسان صرف اپنے آپ سے باوفا ہے۔ جو ہم کو ان مسائل سے نکال سکتے ہیں ان سے ہمارا تمسک نہیں ہے۔ ہمارا اہلبیت سے تمسک رہ گیا ہے صرف دینا لینے کیلئے۔ ہم علم پر، زیارتوں پھی جاتے ہیں دنیا لینے کیلئے۔ کیا خدا نے ان کو دنیا دینے کیلئے بھیجا تھا۔ ہمارا تعلق کونسا ہے۔
ہمارے ہاں کمزوروں اور مسکیوں کی مدد کرتا ہے واٹس اپ پر ڈالتا ہے۔ کوئی کام کرتا ہے اس کے نیچے تختی پر اپنا نام لکھواتا ہے۔ اللہ کیلئے تھا تو تختی پر نام کیوں؟ مرحوم کے فاتحہ کیلئے نام نہ لیا تو ناراض۔ کیا فرشتوں کو حساب کتاب میں بھول ہوتی ہے؟۔
دین خدا میں اللہ نیکیاں دیکھتا ہے۔ دکھاوا کریں کوئی ثواب نہیں ملے گا تم نے دکھاوے کیلئے کیا وہ مل گیا۔ میرے پاس مسکین آگیا تو میں نے نہیں دینا ہے یہ مجھے کیا دے گا؟ جب بڑی گاڑی والے نے مانگا تو دے دیا۔ میرا دینا خدا کیلئے نہیں تھا۔ ہمارے پاس چند ظاہری چیزیں رہ گئی ہیں۔ دین کی روح \"نکلی\" ہوئی ہے۔
ہمارے ہاں روش خدائی نہیں ہے۔ مادہ پرستوں کے پاس جو پیسا دے گا اس کو فنڈ ریز کرنے کیلئے جو اتنے پیسے دے گا۔ آسٹریلیا میں دعائے کمیل کیلئے 50 ڈالر کا ٹکٹ رکھا گیا کہ جو 50 ڈالر کا ٹکٹ خریدے گا پڑہنے والے کے پیچھے بیٹھے گا۔ دعا کمیل میں کہاں بیٹھے گا اس کا ٹکٹ ہوگا۔ یہ ہو رہا ہے۔ یہ عالم ہےاس نے لوگوں کے دلوں میں ہے کہ عزت اس وجہ سے جو پیسا زیادہ دے گا اس کو زیادہ عزت ملے گا۔ اس کو آفیشل کردیا۔
1970 میں میڈیا فحش نہیں تھا اب کیوں ہے؟۔ اگر لوگوں میں فحاشی کی طلب نہ ہو تو وہ نہ دکھائیں۔ اب میڈیا فحش اس لیے ہے کہ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے دکھا رہے ہیں کہ اس کو دیکھا جا رہا ہے۔ معاشرے سے فحاشی ختم کرنی ہے تو پہلے اپنی دل سے فحاشی نکالیں۔
اگر کسی بچی کو پتا چل جائے کہ بے حیائی سے اس کی بے عزتی ہوگی تو وہ بے حیائی کرے گی؟ وہ میک اپ کرتی ہی اس لئے ہے کہ اس کو عزت چاہیے ہوتی ہے۔ میک اپ کر کے بن سنور کر نکلوں گی تو بے عزتی ہوگئ تو وہ بن سنور کر نکلے گی؟
اس کی زبان سے لوگوں کو برائی نہیں ملے گی، ہمارے گھروں میں بچوں کو گالیاں دیتا ہے بیوی کو گالیاں دیتا ہے۔ کیا ہم لوگ شیعہ ہیں
آپ ان احادیث کو پڑہیں ان میں کوئی چیز ایسی نہیں جس سے آپ کی معاشرے میں بے عزتی ہوگی؟ معاشرہ سچوں کو پسند کرتا ہے تکبر نہ کرنے والوں کو اچھا سمجھتا۔
امام حسن ع کی حدیث ہے کہ اے جوانوں خدا کی قسم ہم نے دیکھا ہے کہ کوئی دین کے پیچھے گیا ہو تو خدا نے اس کو دنیا بھی دے دی ہو اور خدا کی قسم ہم نے نہیں دیکھا کہ جس نے دنیا مانگی ہو اس کو دین بھی ملا ہو۔
جو دین کے پیچھے ہے اس کی لائن اور ہے اور جو دنیا کے پیچھے ہے اس کی لائن اور ہے۔
استاد محترم حجتہ الاسلام والمسلمین سید علی مرتضی زیدی کے درس سے انتخاب
ترتیب و تنظیم: سعید علی پٹھان

3:26
|
مصاحبه با قاتل شهید علیمحمدی قبل از اعدام - Farsi
مجید جمالی عامل موساد و قاتل شهید علیمحمدی از دانشمندان هسته ای کشورمان پیش از آویخته شدن به دار مجازات گفت:...
مجید جمالی عامل موساد و قاتل شهید علیمحمدی از دانشمندان هسته ای کشورمان پیش از آویخته شدن به دار مجازات گفت: صهیونیست ها به من وعده پول و شهرت و طوری ذهن من را شستشو دادند که فکر می کردم، نجات دهنده کره زمین و بشریت هستم اما روزی که وارد زندان اوین شدم ده میلیون تومان بدهکار بودم.

6:56
|
این هیبت شاهانه (شور جدید وزیبا) کربلایی جواد مقدم | Farsi
این هیبت شاهانه این جرات جانانه این صورت مردانه این مرد که شهرت به علمدار داره (شور جدید فوق العاده زیبا)...
این هیبت شاهانه این جرات جانانه این صورت مردانه این مرد که شهرت به علمدار داره (شور جدید فوق العاده زیبا) بامداحی کربلایی جواد مقدم
شب تاسوعا محرم 1397 مداحی نوحه جدید محرم اربعین کربلا امام حسین آستان مقدس سید علاالدین حسین هیئت درب شازده شیراز
Karbalae Javad Moghdam 1397 Muharram Best Farsi Noha 2018

2:49
|
سعودی شھزادے محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ نا منظور! | Urdu
آج پاکستانی عوام میں غم و غصہ اور
افسوس کی لہر پائی جاتی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ عیاش، سعودی شھزادہ محمد بن...
آج پاکستانی عوام میں غم و غصہ اور
افسوس کی لہر پائی جاتی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ عیاش، سعودی شھزادہ محمد بن سلمان، جس کے ہاتھ مظلوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور جو دنیا میں دہشتگردی پھیلارہا ہے، اُس کو حکومت خداداد پاکستان کی طرف سے دورے کی اجازت دی گئ۔اس پر پاکستان کی غیور عوام کی طرف سے احتجاج کو روکنے کے لیےمحبّ وطن پاکستانیوں پر پاکستان کےسیکیورٹی کے اداروں کی طرف سے ناجائز دھمکیاں اور دباؤ ڈالا گیا۔اس ویڈیو کے توسط سے سعودی استبدادی حکومت کے یمن میں مظلوم مسلمانوں پر مظالم اور جارحیت کی داستان کا مکروہ چہرہ فاش کیا گیا ہے۔ ملت پاکستان، امریکی اور اسرائیلی نوکر محمد بن سلمان کے نجس وجود کو پاک سر زمین پر ھرگز قبول نہیں کرتی۔
#ویڈیو #پاکستان #دشمن_شناسی #آل_سعود

7:56
|
4:16
|
شہادت | سید ہاشم حیدری | Arabic Sub Urdu
شہادت کامرتبہ حاصل کرنے کے لیے کیسی
زندگی گزاری جائے؟ حقیقی مُصلِح اور اِصلاح کے دعویدار میں فرق کیسے کیا...
شہادت کامرتبہ حاصل کرنے کے لیے کیسی
زندگی گزاری جائے؟ حقیقی مُصلِح اور اِصلاح کے دعویدار میں فرق کیسے کیا جائے؟
جنّت سے نکل کر دنیا میں واپس آنے کی تمنا کون اور کیوں کرے گا ؟ حقیقی شہید اور ایک عام قتل ہونے والے میں کیسے فرق کیا جائے؟
شہید احمد ؒ کون تھے اور ان کی وجہِ شُہرت کیا
چیز بنی؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے لیے عراقی مجاہدعالم دین سید ہاشم حیدری کی یہ گفتگو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#سید ہاشم حیدری#حقیقی شہید#شہادت#شہید احمد#اخلاص#فوٹوگرافر#مرجعیّت#فیملی#علّیّین#امتیازات#سیاستدان

Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
hajj,
rizwan,
shahadat,
syed,
hashim,
haidery,
martaba,
zindagi,
haqiqi,
muslayh,
jannat,
duniya,
tamanaa,
shaheed,
qatal,
ahmad,
23:08
|
[ٹاک شو] نورالولایہ ٹی وی - ولادت امام علی علیہ السلام | 10 رجب المرجب
میزبان : مولانا عبد الزہرا
مہمان : مولانا سید زائر عباس
موضوع : نہج البلاغہ کلامِ علیؑ
اس پروگرام میں...
میزبان : مولانا عبد الزہرا
مہمان : مولانا سید زائر عباس
موضوع : نہج البلاغہ کلامِ علیؑ
اس پروگرام میں مندرجہ ذیل مطالب کے بارے میں جان سکیں گے :
1۔ نہج البلاغہ کا مختصر تعارف
2۔ نہج البلاغہ کی رغبت اور اس کی شہرت کا راز
3۔ نہج البلاغہ کلامِ علیؑ
More...
Description:
میزبان : مولانا عبد الزہرا
مہمان : مولانا سید زائر عباس
موضوع : نہج البلاغہ کلامِ علیؑ
اس پروگرام میں مندرجہ ذیل مطالب کے بارے میں جان سکیں گے :
1۔ نہج البلاغہ کا مختصر تعارف
2۔ نہج البلاغہ کی رغبت اور اس کی شہرت کا راز
3۔ نہج البلاغہ کلامِ علیؑ
Video Tags:
noorul
wilayah,
noorulwilayah,
production,
wiladat,
imam
ali,
13
rajab,
maulana
abd
zahra,
maulana
zaer
abbas,
nehjul
balagah,
nahjul
balagah,
kalam,
ameerul
momineen,
shohrat,
raaz,
1:14
|
[Short Clip] Mimbar Imam Hussain (AS) I Syed Ali Murtaza Zaidi | Urdu
یہ جو منبر ہے ۔
سید الشھدا کا شبیھ منبر انسان کو بہت کچھ دیتا ہے۔ اگر آپ اور میں صحیح نیت سے بیٹھیں تو یہ ہمیں...
یہ جو منبر ہے ۔
سید الشھدا کا شبیھ منبر انسان کو بہت کچھ دیتا ہے۔ اگر آپ اور میں صحیح نیت سے بیٹھیں تو یہ ہمیں بہت کچھ دینے کیلئے بنا ہے۔ منبر نہ لکڑی کا ہے اور نہ ہی کپڑے کا ہے۔ ایک جملہ میں کہوں تو یہ سب خون حسین ہے۔
میں مجلس پڑہوں کیونکہ پیسہ کمانا ہے، کیونکہ شھرت چاہیے، مجلس پڑہوں تاکہ معاشرے میں طاقت چاہیے تو میں نے کسی کا نام استعمال کیا۔ امام حیسن ع کا نام استعمال کیا اپنی دنیا بنانے کیلئے۔ یہ احترام ،تعظیم امام حسین ع میں بے احترامی ہے۔ اس کا انعام کیا مجھے سز ملے گی۔ سید الشھدا کے مقدس لھو کو استعمال کیا اپنی دنیا بنانے کیلئے الٹی سزا ملنی چاہئے۔ امام حسین کی رحمتیں برس رہی ہیں ان کیلئے جن کے دل امام حسین ع کیلئے کھلے ہیں۔ ہم نے اپنے دل امام حیسن کیلئے کھولنے ہیں۔
سید علی مرتضی زیدی کی تقریر سے اقتباس

5:32
|
مقاومتی بلاک الله کا دوسرا وعدہ | عربی ترانہ | Arabic Sub Urdu
یہ بہترین ترانہ إيران ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطين کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مقاومتی ترانے پڑھنے...
یہ بہترین ترانہ إيران ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطين کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مقاومتی ترانے پڑھنے والوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے جس میں نبی اکرم ص ، حضرت عیسیؑ ، اہلبیتؑ اور اصحابِ اخیارؓ سے الہام لیتے ہوئے، اس بات کی بھرپور امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ اللہ کے فضل سے مقاومتی بلاک ہی \"بنی اسرائیل کی دوسری اور آخری بڑی تباہی کا وعدہ الٰہی\" بن کر دکھائے گا ۔ ان شاء اللہ ۔ انتہائی خوبصورت ترانہ ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔
#مقاومت #یمنی_ترانہ #قدس #بنی_اسرائیل #اسلحہ #نبی #رسول #اہلبیت #صحابہ #اسرائیل #جھاد #قادمون #عیسی #نارملائزیشن #فوجی_قوت #اقتصادی_قوت #انصار #امریکہ #صیہونی #ذلت #فلسطین #یمن #شام #ایران #عراق #لبنان
#بادشاہت #سعودی #بغداد #حشد_شعبی #غزہ #دمشق #تہران #شہید #تہران

MOQAWEMAT,
BLAK,
allah,
wada,
badeshah,
hazrat,
eissa,
hazrat
eissa,
shaheed,
tehran,
america,
saudia,
baghdad,
rasool,
nabi,
ahlulbait,
18:21
|
[Clip] Imam Zamana (ajf) ke Nasir kon hain | Molana Ali Murtaza Zaidi | Urdu
اکستان میں نئی حکومت بنی ہے سب لوگ نیا نیا کی کہ کرتے ہیں مگر اپنے اندر سے اچھا ہونے کی بات نہیں کرتے۔ جو امام...
اکستان میں نئی حکومت بنی ہے سب لوگ نیا نیا کی کہ کرتے ہیں مگر اپنے اندر سے اچھا ہونے کی بات نہیں کرتے۔ جو امام پوری دنیا پر عدل کی حکومت ہوگی مگر وہ ظالم سے مدد نہ لیں گے۔
زمین پر عدل پہیلانے کا وارث ظالم سے مدد نہیں لے گا۔ ہر وہ چیز جو سمجھ رہے ہیں اس ظلم سے لڑیں اندر کے ظلم سے بھی اور باہر کے ظلم سے بھی۔
دنیا کی محبت، لالچ اور طمع ہے تو عدل نہیں کرسکتے۔
اللہ امام کی محبت کیوجہ سے لوگوں کے دلوں کو بے نیاز کر دے گا۔ دنیا میں رہیں مگر دنیا کیلئے نہ رہیں۔
دعائے مکارم الاخلاق کی اسٹڈی کریں۔ دعائیں مانگیں۔
مولانا ایک تعویذ دے دیں۔ زمین پر سوشل جسٹس کی باتیں۔
اگر میں ماں کی عزت نہیں کروں تو کوئی تعویذ کام کرے گا۔ حرض۔ اور تعویذ کام آتے ہیں پہلے عمل کریں۔
دلوں میں بے نیازی ہو۔ دنیا کیلئے حریص نہ ہوں۔ کام کرو، بزنس کرو خوب کمائو اللہ کیلئے خرچ کریں۔
ہم نے اللہ کو مالک نہیں سمجھا خود کو مالک سمجھا ہوا ہے
توحید کو اور مالکیت کو سمجھو، دنیا پرستی نکالو، قربانی کریں۔ ہمارے پاس ہر چیئرٹی کے پیچھے بینر ہیں۔ روح کو زندگی دیں۔ اپنے اندر بے نیازی لائیں اور اللہ کے فقیر بن جائیں
اللہ جب تک ژندہ رکھ ان کاموں کیلئے جن کیلئے تم نے بنایا تھا
میرا ابجیکٹو شہرت نہیں بلکہ دین کو بیان کرنا۔
خدا جب زندگی شیطان کی چراگاہ بن جائے اور شیطان کو فیڈنگ ہو رہی ہے تو خاتمہ کردے۔
ہم نے منبر کو پرفارمینس دکھانے کا اسٹیج بنا دیا ہے۔
ان آبجیکٹو پر کام کروں جن کیلئے پیدا کیا ہے۔
غنا اور بے نیازی ہوگی تو امام کی نصرت کریں گے۔ دنیا کی چیزیں ہم کو لالچ میں نہ ڈالیں۔

7:30
|
سلام یا مہدیؑ (عربی ترانہ ۔ بحرین) | Arabic Sub Urdu
عالمی شہرت یافتہ ترانہ \"سلام فرماندہ\" کا خوبصورت بحرینی-عربی ورژن \"سلام یا مہدیؑ\" کہ جس کے پڑھنے...
عالمی شہرت یافتہ ترانہ \"سلام فرماندہ\" کا خوبصورت بحرینی-عربی ورژن \"سلام یا مہدیؑ\" کہ جس کے پڑھنے پر وہاں کی اسرائیل کو قبول کر لینے والی ظالم بحرینی حکومت نے رسمی طور پابندی لگا دی۔ بحرینی بچوں اور بچیوں کا اپنے دین، علماء، شہداء، فقہاء اور وقت کے امامؑ کے ساتھ بے مثال اِظہارِ اِرادت، ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #سلام_فرماندہ #امام_زمانہ #ظہور #وعدہ #یا_علی #اقدار #علماء #سچا_وعدہ #شہداء #نماز #حجاب #قرآن #کربلا #فقہاء #بحرین #پھول #خوشبو #وعدہ #قیام #دیدار #جمعہ #فدائی #انصار #چھوٹا #نصرت #علی_اکبر #مدد #وفاداری #شوق #آنسو #اقدار #دین #بحرین

iran,
tehran,
America,
enqelab,
enqelab
islami,
hukumat,
Dr.
Mossadegh,
tarikh,
Barack
Obama,
islami
jumhuri,
Islam,
Imam
khomeini,
sefarat,
jasosi,
estemar,
hazrat
ibrahim,
munafeq,
imam
husain,
shah,
azad,
Qom,
8:11
|
سلام یا مہدیؑ (لبنان) | عربی ترانہ | Arabic Sub Urdu
عالمی استکبار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھنے والے عالمی شہرت یافتہ ترانے \"سلام فرماندہ\" کا خوبصورت...
عالمی استکبار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھنے والے عالمی شہرت یافتہ ترانے \"سلام فرماندہ\" کا خوبصورت ترین لبنانی-عربی فائنل ورژن \"سلام یا مہدیؑ\" ، ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #سلام_فرماندہ #امام_زمانہ #امام_مہدی #شہادت #مقاومت #شہداء
More...
Description:
عالمی استکبار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھنے والے عالمی شہرت یافتہ ترانے \"سلام فرماندہ\" کا خوبصورت ترین لبنانی-عربی فائنل ورژن \"سلام یا مہدیؑ\" ، ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #سلام_فرماندہ #امام_زمانہ #امام_مہدی #شہادت #مقاومت #شہداء
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
Salam,
Imam,
Imam
Mahdi,
Imam
Zaman,
Islam,
lobnan,
lebanon,
estekbar,
farmande,
salam
farmane,
shuhadae,
shahadat,
muqavemat,
5:00
|
سلام یا مہدیؑ (عراق) | عربی ترانہ | Farsi Sub Urdu
عالمی شہرت یافتہ ترانے \'\'سلام فرماندہ\'\' کے خوبصورت عراقی-عربی ورژن \'\'سلام یا مہدیؑ\'\' میں امام زمانہؑ کے...
عالمی شہرت یافتہ ترانے \'\'سلام فرماندہ\'\' کے خوبصورت عراقی-عربی ورژن \'\'سلام یا مہدیؑ\'\' میں امام زمانہؑ کے نائب، آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اور ان کے تاریخی جہادِ کفائی کے فتویٰ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی اُس حَشدِ شَعبی (عراقی عوامی رضا کار فورس) کا خوبصورت تذکرہ؛ کہ جس نے امریکی آلہ کار داعش کو عراق میں نابود کیا؛ ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #امام_زمانہ #کمانڈر #حشد_شعبی #عراق #مرجعیت #سید_علی_سیستانی #امام_حسین
More...
Description:
عالمی شہرت یافتہ ترانے \'\'سلام فرماندہ\'\' کے خوبصورت عراقی-عربی ورژن \'\'سلام یا مہدیؑ\'\' میں امام زمانہؑ کے نائب، آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اور ان کے تاریخی جہادِ کفائی کے فتویٰ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی اُس حَشدِ شَعبی (عراقی عوامی رضا کار فورس) کا خوبصورت تذکرہ؛ کہ جس نے امریکی آلہ کار داعش کو عراق میں نابود کیا؛ ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #امام_زمانہ #کمانڈر #حشد_شعبی #عراق #مرجعیت #سید_علی_سیستانی #امام_حسین
Video Tags:
Wilayat,
Media,
WilayatMedia,
imam,
salam,
salam
farmande,
arabi,
arabic
tarana,
nasheed,
farmande,
tareekh,
islam.
iraq,
lebenon,
sayyid
ali
sistani,
imam
zamana,
marjaiat,
imam
hasan,
tarana,
islamic,
7:31
|
فرماندے سلام | فارسی ترانہ/اردو سبٹائٹل | Farsi Sub Urdu
«جانِ جاناںؑ» کے عنوان سے فارسی زبان میں شائع ہونے والا ترانہ «سلام فرمانده» کے نام سے بین الاقوامی سطح پر...
«جانِ جاناںؑ» کے عنوان سے فارسی زبان میں شائع ہونے والا ترانہ «سلام فرمانده» کے نام سے بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ مشہور اور معروف ترانے کا تسلسل ہے جسے حُجتِ دَوراں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی تاریخ ولادت کے موقع پر حاج ابوذر روحی اور دس ہزار کے قریب نوجوانوں کے ذریعے پرفارم کرتے ہوئے ریلیز کیا گیا ہے اور اس کی ریکارڈنگ حضرت امام زمانہؑ سے منسوب، مسجدِ مقدسِ جمکران میں ہوئی ہے جسے آپ اس ویڈیو میں اردو ترجمہ کے ساتھ مشاہده کر سکتے ہیں۔
#ویڈیو #حاج_ابوذر_روحی #سردار #مہدی_زہراء #سلام_فرمانده #سید_علی #مددگار #سپاہی #جان #انتظار #وعده #انقلاب #پرچم

Farmande,
salam
farmande,
Tarana,
Farsi,
Shuhrat,
Imam,
Imam
Mahdi,
Imam
Zaman,
Tarikh,
Weladat,
Haj
Abuzar
Ruhi,
Masjed
jamkaran,
Sardar,
Mahdi,
Seyyid
Ali,
Madadgar,
Enqelab,
Parcham,
1:03
|
سلام یا مہدیؑ | عراقی۔عربی ترانہ / اردو سبٹائٹل | Arabic Sub Urdu
\"سلام فرماندہ\" ترانے کے عراقی-عربی ورژن \'\'سلام یا مہدیؑ\'\' میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد...
\"سلام فرماندہ\" ترانے کے عراقی-عربی ورژن \'\'سلام یا مہدیؑ\'\' میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ العالی اور ان کے تاریخی جہادِ کفائی کے فتویٰ کی بنیاد پر وجود میں آنے والی اُس حَشدِ شَعبی (عراقی عوامی رضا کار فورس) کا خوبصورت تذکرہ؛ کہ جس نے امریکی آلہ کار داعش کو عراق میں نابود کیا؛ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے عالمی شہرت پانے والے اس ترانے \"سلام فرماندہ\" کے بارے میں کہا کہ \"آپ لوگ اسی ترانے کے بارے میں جو ان دنوں میں نشر ہوا ہے دیکھیں کہ لوگ کیسے امام زمانہؑ کے بارے میں اظہارِ عشق و ارادت کر رہے ہیں ۔ بوڑھے، جوان، نوجوان، بچے، خواتین، مرد، سب؛ یہ کس چیز کی دلیل ہے؟ لوگ دین سے دور جا رہے ہیں یا بات اس کے بر عکس ہے؟\"
#ویڈیو #عربی_ترانہ #سلام_یا_مہدی #سلام_فرماندہ #امام_زمانہ #فتوی #آیت_اللہ_سیستانی #حشد_شعبی #جہاد_کفائی #حکومت #امام_حسین #عراق

video,
fatwa,
hukoomat,
Iraq,
salam
ya
Mehdi,
iraqi,
arabi
taranah,
سلام
یا
مہدیؑ
,
عراقی۔عربی
ترانہ
,
15:16
|
Tafseer e Surah Al Baqarah, Ayt 196 | Haj aor Umrah ko kese anjam den?| Maulana Syed Naseem kazmi | Urdu
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 196 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں تاکید کی گئی ہے کہ حج اور عمرہ کو خدا...
اس ویڈیو میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 196 کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔
اس آیت میں تاکید کی گئی ہے کہ حج اور عمرہ کو خدا کی خاطر یعنی پورے خلوص کے ساتھ انجام دیں, شہرت اور دکھاوے کے لئے نہ ہو, اس کے بعد اس آیت میں قربانی کرنے کے احکام یہ نہ ملنے کی صورت میں اس کے فدیے کے احکام کو بیان فرمایا ہے اسی طرح ( حلق)بال منڈوانے کے احکام کو بھی بیان فرمایا ہے۔۔۔

naseem,maulana,kazmi,syed,majlis,majliseaza,maulanasyednaseemabbaskazmi,naseemabbas,naseemkazmi,maulana
syed
naseem
abbas
kazmi,naseem
kazmi
syed,maulana
syed,molana
naseem,molana
syed
naseem
abbas
kazmi,molana
naseem
abbas,pakistan,oman,2023,new,#new,#majlis,@maulana
syed
naseem
abbas
kazmi,khutba
e
sajjadiya,ahadees,tafseer
surah
e
baqarah,surah
e
al-hamd,surah,quran,maulana
syed
ali
raza
rizvi,maulana
nusrat
bukhari,maulana
shehenshah
naqvi,muharram,ayyam
e
fatmiya